سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(441) احتکار کا مفہوم

  • 7067
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 931

سوال

(441) احتکار کا مفہوم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ملک میں ایک سال میں دو وقت اناج کی فصل ہوتی ہے فصل کٹنے کے وقت پر رعیت لوگ اپنے حسب ضرورت اناج رکھ کر بچت اناج کو فروخت کر دیتے ہیں اس وقت تمام تاجر لوگ اس اناج کو خریدتے ہیں میں بھی خریدتا ہوں چند دن بعد جب کچھ نافع سے بھاؤ آتا ہے توکچھ نہ کچھ نفع یا اپنا اصل مبلغ وصول ہونے تک اس اناج کو ٹھہرا  کر فروخت کردیتا ہوں خاص کر قیمت کو بڑھانے کے خیال سے روکتا نہیں اور اتنے دن ٹھہرا کرفروخت کرنا کرکے کوئی میعاد بھی مقرر نہیں کرتا کبھی نقصان بھی ہو جاتا ہے یہ تجارت جائز ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ جائز ہے حدیث شریف میں احتکار سے منع آیا ہے احتکار اس صورت کو کہتے ہیں جس میں غلہ روکنے سے آبادی میں قحط پڑ کر تکلیف ہو معمولی موسمی اتار چڑھا ؤسے فائدہ اٹھانا جائز ہے اگر یہ نہیں تو پھر تجارت کون کرے گا۔  

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 424

محدث فتویٰ

تبصرے