سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(508) کفارہ مجلس کی دعا پڑھنے کا طریقہ

  • 7061
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 5447

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجلس کے اختتام پرپڑھی جانی والی دعا سب مل کر پڑھیں یا ایک آدمی ہی پڑھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اختتام مجلس پر مجلس میں ہونے والی لغو باتوں کے کفارہ کے لئے ہر شخص کو یہ دعا پڑھنی چاہئے،لیکن اس دعا کو اجتماعی طور پر پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،فرماتے ہیں:

‏‏‏‏ «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول بأخرة إذا أراد أن يقوم من المجلس "‏سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك "‏‏.‏ فقال رجل يا رسول الله إنك لتقول قولا ما كنت تقوله فيما مضى ‏.‏ قال "‏كفارة لما يكون في المجلس »‏‏.‏[ابو داود،کتاب الأدب،باب فی کفارۃ المجلس،رقم:4859 الألباني: حسن صحيح]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آخری ایام میں جب کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ کلمات کہتے تھے «سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك» ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لیا کہ اے اﷲ کے رسول! آپ یہ کلمات کہتے ہیں جو پہلے نہیں کہا کرتے تھے (اس کی کیا وجہ ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یہ اس چیز کے کفارے کے لیے ہے جو مجلس میں ہو جاتی ہے۔“

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ