سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) بےنماز کا ذبیحہ

  • 705
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1655

سوال

(24) بےنماز کا ذبیحہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگربےنماز کافرومشرک ہے توکیا بےنمازکا ذبیحہ مسلمانوں کوکھانا جائزہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بےنمازبےشک کافرہے خواہ ایک نماز کا تارک ہویا سب نمازوں کاکیونکہ«من تر ک الصلوۃ متعمداً فقدکفر»عام ہے جس کاحاصل یہ  ہےکہ ہرتارک کافرہے۔رہا بےنمازکاذبیحہ کاحکم سووہ اہل کتاب کےحکم میں ہونے کی وجہ سے درست ہوسکتاہےخواہ نیک ذبح کرنے والا پاس موجود ہویا نہ۔ہاں نیک ہرطرح سےبہترہے۔اوربےنمازجب کافرہوا تواس کاکھانا مثل عیسائی کےکھانےکےسمجھ لینا چاہیے۔حتی الوسع اس سےپرہیز رکھے۔عندالضرورۃ کھالے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2ص37 

محدث فتویٰ


تبصرے