سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(430) تعمیر مکان پر دعوت

  • 7046
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 797

سوال

(430) تعمیر مکان پر دعوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے کہا بعد تعمیر مکان دعوت ضروری ہے ورنہ نقصان یا کسی آفت کا اندیشہہے بکر بر خلاف ہے اور ایسی دعوت کو ریاکاری کی غرض بتلاتا ہے فقراء کا ایسی دعوت میں حصہ نہیں ہوتا صحت پر کون ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قاضی شوکانی  نے نیل الاد طارمیں سلف کا قول لکھا ہے کہ تعمیر مکان کا بھی ولیمہ مستحب ہے ریاکاری کو تو ہر جگہ دخل ہے اور ہر جگہ معیوب ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 407

محدث فتویٰ

تبصرے