اگر کوئی شخص جوئی جانور بوجہ تنگی خوراک مویشی کو ہنکا دوے کہ وہ جہاں چاہیے جارکر گزر اوقات کرے ان مویشی کو اگر کوئی مسلمان پکڑ کر پرورش کر ے تو اسکا دودھ وغیرہ مسلمان کے لئے جائز ہے یانہیں ؟ اگر ان مویشی کو مسلمان ذبح کر دیوے تو مسلمان کےلئے اسکا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں ؟
یہ مویشی ملک غیر ہیں ، اس لئے بغیر اس کے مالک کے ان کا استعمال کرنا یا کھانا جائز نہیں آیت وَلَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَكُم بَيْنَكُم بِٱلْبَـٰطِلِ
(اہلحدیث امرتسر۱۳، ۲۰مئی ۱۹۳۲ء)