سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(426) پونڈ میں کمی بیشی جائز ہے

  • 7042
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1577

سوال

(426) پونڈ میں کمی بیشی جائز ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  یہاں افریقہ میں پونڈکی قمیت دس روپے ہے اور ہند وستان میں پندرہ روپے جب بھی کوئی آدمی افریقہ سے انڈیا کو روپے روانہ کرتا ہے تو اس کو جتنی کہ اس کی اصل رقم افریقہ کی ہے اس سے ڈیڑھ گنا ہ یعنی ایک روپے کا ڈیڑھ روپیہ ہندوستان میں ملتی ہے یہ قانون گورنمنٹ کی طرف سے افریقہ میں ہے اور سب آدمی اسی طرح سے روپیہ روانہ کرتے ہیں تو یہ جو ڈیڑھ گناہ روپیہ ملتا ہے یہ لینا مسلمان کے لئے شرعاً جائز ہے یا نہیں دیگر اگر کوئی آدمی ہندوستان سے ایک سو روپیہ افریقہ میں لائے تو اس کو ایک سو ہندوستانی روپے یہاں افریقہ میں افریقہ کا مبلغ ۳۸ روپے آٹھ آنہ گورنمنٹ منظور کرتی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پونڈ سونے کا اور روپیہ چاندی کا ہے اس لئے اس میں کمی پیشی جائز ہے افریقہ میں ایک پونڈیا نوٹ دس روپے کا دے کر ہندوستان کے ۱۵ روپے لے سکتا ہے منع نہیں افریقہ میں ایک سو کے مبلغ ۲۷ روپے آٹھ آنے چونکہ سرکارنے مقرر کئے ہیں جس کا سکہ ہے اس میں رعیت کو اختیار نہیں ، لہذاوہ بھی جائز ہےذیادہ احتیاط مد نظر ہو تو روپے کے بدلے میں وہاں چلتے ہوئے نوٹ لےلیا کریں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 404

محدث فتویٰ

تبصرے