سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(415) کھیتی باڑی اور اراضی مرہونہ

  • 7030
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1044

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جوشخص زمین رہن لیوے اپنا روپیہ دے کر اس سے فائدہ اُٹھاوے خود کاشت کرےیا دیگر لوگوں کو کاشت کرنے کے واسطے  دیوے نیز زمینداروں اور کاشتکاروں کے گھروں میں جو آلات کاشتکاری کے استعمال میں ہوتے ہیں اس کو نحوست تصور کرناجائز ہے پانا جائز؟ ،  (ایم ، خلیل دہلی )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید میں کھیتی باڑی کا ذکر بلکہ ترغیب ہے ارشاد خداوندی آیت أَفَرَ‌ءَيْتُم مَّا تَحْرُ‌ثُونَ یہ کھیتی باڑی کا سامان اسباب رزق میں سے ہے اس کو نحوست کہنا غلظی ہے اراضی فرہو نہ سے فائدہ اُٹھانے میں اختلاف ہے بعض علماء جواز کے بھی قائل ہیں چونکہ سرکاری معاملہ مرہتن کے ذمہ ہوتا ہے اس لئے جواز کی جانب راجح معلوم ہوتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 400

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ