سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(412) گمشدہ مال کا اعلان

  • 7027
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 828

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کو کچھ نوٹ دستیاب ہوں تو وہ ان کا اعلان کس طرح کرے کہ حقد ار کو مل جاوےاور اعلان کب تک کرے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گم شدہ چیز کا اعلان حسب فرمان نبوی ایک سال تک ہونا چاہیے آج کل اعلان کا ذریعہ اخبارات ہیں مگر چیز کا پورا نشان نہ لکھے جہاں سے دستیاب ہوئی ہو اس جگہ کا نام اور تاریخ دستیابی اور چیز کا نام مثلاًنوٹ وغیرہ ظاہر کرکے اعلان کرے نوٹو کی پوری کیفیت تعداد وغیرہ وہ شخص تحریر کر ے جسکے گم ہو ئے ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 399

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ