السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہاں ساہوکار اور تجارت پیشہ ہندو مسلمان ہیں ان میں یہ رواج ہے کہ پارچہ ہو یا کریا نہ یا غلہ وغیرہ ہونی مبتلاد ہر پاؤنیم آنہ یا فی سینکڑہ ایک آنہ لیا کرتے ہیں کہیں دو آنے لیتے ہیں مختلف قسم ہیں ساہوکاریوں وغیرہ اور مسلمان خیرات و مساجد وغیرہ میں صرف کرتے ہیں اگر نہ دیں تو خرید وفروخت میں بحث ہوتی ہے اور سوداٹوٹ جا تا ہے ایسی صورت میں لینا دینا گنا ہ ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے معاملات کے متعلق عام اصول آیا ہے، (المسلون على شرطهم) جائز طریقہ سے ہو وہ پوری کرنے چاہیے مرقومہ صورت میں جو کا ٹ کاٹی جاتی ہے یہ ایک شرط ہے جو بائع اور مشتری دونوں کو معلوم ہے لہذا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب