سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(399) زانیہ سے بیع

  • 7014
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 809

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دوکاندار ایک زانیہ بازاری عورت سے اس کی گائے کا دودھ خرید کر فروخت کرتا ہے زانیہ نے حرام کی کمائی سے وہ گائے خریدی ہے اور اس گائے کی پرورش بھی حرام طریقے سے کرتی ہے کیا دوکاندار سے ایسا دودھ خرید کر پینا جائز ہے ؟ اور کیا دوکاندار کی آمدنی حلال ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زانیہ سے ایسی چیز کی بیع کرنی جو کسب زنا سے حاصل کی ہو جائز نہیں ہے مگر اس دودھ فروش سے خریدنے والا شائد اس حکم میں شامل نہ ہو ،

شرفیہ:۔

 خریدار اگر بے خبر ہے تو مضائقہ نہیں ،اور اگر اس سے خبر دار اور واقف ہے  تو خرید نا جائز نہیں، کہ مال حرام سے ہے،

 (ابو سعید شرف الدین دھلوی )

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 390

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ