السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کسی کو روپیہ دیتا ہے اس شرط پر کہ میں تم سے فلاں وقت میں غلہ لوں گا۔ اس وقت جو بھائو ہوگا۔ اس بھائو سے پانچ سیر یادس سیر زیادہ لوں گا۔ یہ حلال ہے یا حرام؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ صورت ناجائز ہے۔ بھائو مقرر کرلے بازاری بھائو سے واقع میں کم ہو یا زیادہ تو جائز ہے۔ (اہلحدیث امرتسر 7 زی الحجہ 1339ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب