سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(379) سالانہ رقم پر کھیت پیداوار کے لئے دینا

  • 6994
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 898

سوال

(379) سالانہ رقم پر کھیت پیداوار کے لئے دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے اپنا کھیت بکر کو اس شرط پر دیا ۔ اس کی پیداوار سود و زیاں سےکچھ سروکار نہیں مگر ہم کوسالانہ اتنا پیسہ دے دے ۔ آیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کرایہ اراضی کی صورت ہے جوجائز ہے حدیثوں میں اس کا جواز آیا ہے۔  (اہلحدیث 3 جمادی الاول 1342ہجری)

تشریح

اراضی کو روپے پیسے کے عوض کرایہ پر اٹھانے کی حدیث سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے بروایت مسند احمد وغیرہ نیل لاوطار جلد 5 ص 236 پرموجود ہے۔  (مولف)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 357

محدث فتویٰ

تبصرے