السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسلم مستورات پردہ دار کے متعلق جو اپنے ملی بھایئوں سے تو خوب پردہ کرتی ہیں۔ مگر جب غیر مسلم دوکانداروں کے ہاں سودا خریدنے جاتی ہیں۔ تو بے نقاب ہوکر اور ننگے منہ ان سے باتیں کرتیں بحث کرکے اشیاء کانرخ ٹھیراتی ہیں۔ اسلام ان عورتوں ان کے شوہروں اور ان کےورثاء کےلئے کیا تعزیر تجویز کرتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی عورتیں قرآن مجید کے صریح حکم کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ اور ان کے متعلق حدیث شریف میں بہت بُرا کہا گیا ہے۔ بعض روایات میں بے پردہ اغیار کے سامنے پھرنے والی عورتوں کو زانی کے لفظ سے خفگی کا اظہار ہے۔ بعض جگہ لعنت بھی آئی ہے۔
بہرحال بے پرد گی شرعا و عرفا بہت برے نتائج کا موجب ہے مسلمان مردوں کو چاہیے کہ اپنی عورتوں کو سختی سے روکیں ۔ عمداً تساہل کرنے والا دیوث ہے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب