السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص اپنی منکوحہ کی عصمت دری کی آگاہی پر ویسے ہی تعلقات رکھتا ہے۔ جیسے کہ ایک عصمت بی بی کے ساتھ اور پھر دیدہ دانستہ ایک غیر محرم مرد کو اپنے گھر میں آنے جانے دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنی منکوحہ کے ساتھ اس غیر مرد کے خلوت میں ملنے اور بات چیت کرنے کومعیوب نہیں سمجھتا۔ تعلق داروں کے دلوں میں طرح طرح کے گمانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایسے شخص کا درجہ مذہب میں کیا ہے۔ اور اس کی سزا کیا ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا شخص ازروئے حدیث دیوث ہے۔ اس کی سزا جماعتی طور پر قطع تعلق ہے یہاں تک کہ توبہ کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب