سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(354) تعزیہ میں شریک ہونے والے لڑکے کے ولیمہ میں شامل ہونا؟

  • 6969
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 948

سوال

(354) تعزیہ میں شریک ہونے والے لڑکے کے ولیمہ میں شامل ہونا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لڑکوں کے ماں باپ شریعت کے پابند ہیں۔ ان کے لڑکے شریعت کے پابند نہیں اور تعزیہ میں شریک ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ولیمے میں جانا اور ان کو ولیمہ میں بلانا درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کے یہ افعال بد شرکت ولیمہ سے مانع نہیں ہیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔

اذا احسن الناس فاحسن معهم واذا اساء وافا جتنب اساء تهم  (بخاري)

یعنی جب کوئی اچھا کام کرے۔ تو اس سے مل جائو۔ جب بُرا کام کرے تو اس سے ہٹ جاؤ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 333

محدث فتویٰ

تبصرے