السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم اہل حدیث شادی میں گانابجانا نہیں کرتے۔ لیکن جب کسی کی بہن کے گھر شادی ہوتی ہے۔ تو بھائی بہن اور بہنوئی کے لئے کپڑے وغیرہ لے جاتے ہیں۔ جس کو ہندی میں ماحرہ کہتے ہیں۔ جس شادی میں یہ رسم کی جاتی ہو وہاں جا کر ولیمہ کاکھانادرست ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قریبی رشتہ داروں بہن بھایئوں سے سلوک کرنے کا حکم قرآن مجید میں ہے۔ وات ذالقربي حقه اس لئے دینا تو منع نہیں۔ مگر یہ ہندوانہ رسم ہے۔ تھوڑی سی تبدیل کر دینی چاہیے۔ ولیمہ کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ (اہلحدیث امرتسر 30 جمادی الاخر 1362 ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب