سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(352) لڑکی سے ایجاب قبول کرانا

  • 6967
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1468

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نکاح پڑھاتے وقت لڑکے سے ایجاب قبول کراتے ہیں۔ اسی طرح لڑکی سے ایجاب قبول کرانا درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکی والے کی طرف سے جو اجازت نکاح ہوتی ہے۔ اس کو ایجاب کہتے ہیں اور لڑکے کی طرف سے جو ہاں ہوتی ہے۔ اسے قبول کہتے ہیں۔ پہلے ایجاب ہونا چاہیے پھر قبول لڑکی سے نکاح کی اجازت لینے کا حکم آیا ہے۔ لیکن کنواری لڑکی کا خاموش رہنا اجازت کے حکم میں ہے۔  (اہلحدیث 3 جمادی الاخری 1363ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 332

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ