السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم جماعت اہل حدیث میں منگنی کرتے وقت مٹھائی وغیرہ تقسیم کرتے تھے ہم نے اس بدعت کوچھوڑکر یہاں اقرار نامہ لکھا کہ بجائے مٹھائی کے پانچ روپے لڑکے کے باپ سے لے کرمسجد میں لگایا کریں گے۔ یہ روپیہ لینا شریعت اسلام میں لینا جائز ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس قسم کی شرائط نیک نیتی پر مبنی ہیں۔ اور حدیث کے ماتحت ہیں۔ المسلمون علی شروطھم لہذا جائز ہیں۔ (اہلحدیث امرتسر 30 جمادی الاخر 1363ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب