سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350) اہل سنت والجماعت کی لڑکی کا رشتہ شیعہ مذہب سے؟

  • 6965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1348

سوال

(350) اہل سنت والجماعت کی لڑکی کا رشتہ شیعہ مذہب سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اہل سنت والجماعت کی لڑکی کا رشتہ شیعہ مذہب سے ہوسکتاہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیعہ اگر غالی ہے جن کایہ قول ہے ک علی کل شئ قدیر علی ہے۔ یا اسی قسم کے اور غلط خیالات رکھتا ہے۔ چونکہ وہ خود اسلام سے خارج ہے۔ اس لئے کسی مسلمان لڑکی کا نکاح اس سے جائز نہیں ہے۔  (فتاویٰ نذیریہ جلد دوم ص 211 )  اور اگر معمولی اختلاف خلافت پر رکھتا ہے تو غلطی پر ہے نکاح اس سے جائز ہے۔  (30 جمادی الاخری 63ہجری)

شرفیہ

پھر بھی یقینی بات نہیں اس قوم میں تقیہ کا پلید عقیدہ ہی عدم جواز کےلئے کافی ہے۔ جبرئیل کی غلطی آئمہ انبیاء کی طرح عصمت وغیرہ خرافات۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 332

محدث فتویٰ

تبصرے