سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(348) دعوت ولیمہ لڑکوں والوں سے روپے لیکر کرنا؟

  • 6963
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1004

سوال

(348) دعوت ولیمہ لڑکوں والوں سے روپے لیکر کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دلہن کا والد دلہا کے والد سے کچھ روپیہ لے کر ولیمہ کی دعوت کرے۔ تو جائز ہے یا نہیں۔ چونکہ دلہن کے والد کے پاس روپیہ پیسہ نہیں ہے۔ اور بغیر ولیمہ کے جماعت میں سخت نزاع پیدا ہوتی ہے۔ اس حالت میں دلہن کا والد کیا کرے۔ یا قرضہ لے کر دعوت ولیمہ کرے۔ ہمارے اطراف میں دلہا کے والد کی طرف سے بیس پچیس روپیہ دیا جاتا ہے۔ خود دختر والا اس سے ولیمہ کرتا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سائل کی مراد غالبا ولیمہ سے دعوت برات ہے۔ اگر یہی مراد ہے تو صورت مرقومہ میں دلہن کے والد کا احسان ہے۔ اگر وہ کرتا ہے تو جائز ہے۔ لیکن اس رسم کو بند کرنا بہت اچھا ہے تاکہ لڑکی والے پر کسی قسم کا بوجھ نہ پڑے مگر مسلمان برادریاں عموما اس مرض میں مبتلا ہیں۔ خدا بھلا کرے۔ اس شخص کا جو اس رسم کو مٹائے۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 331

محدث فتویٰ

تبصرے