السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کی شادی ہندہ سے ایک سال کا عرصہ ہوا ہوئی تھی۔ لیکن رخصتی نہ ہوئی زید انتقال کرگیا۔ آیا ہندہ مہر کی مستحق ہے۔ یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہندہ نصف مہر کی مستحق ہے۔ بحکم قرآن مجید فنصف ما فرضتم۔ ( اهل حديث امرتسر ١٨جمادي الاول ١٣٦٢هجري)
یہ کیسے صحیح ہوسکتا ہے۔ اس لئے کہ سوال میں متوفی عنہا کا ذکر ہے۔ اور جواب میں مطلقہ کا ملاحظہ ہو آیت محولہ بالاوان
وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ (پ3 ع 15)
لہذا صورت مرقومہ میں پورا مہر ملے گا۔ کما تقدیم فی حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ (ابو سعید شرف الدین دھلوی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب