السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حنفیو ں نے بندا کو تنگ کیا ہے نکاح کے متعلق کہتے ہیں کہ نکاح کے دو فرض ہیں کبھی کہتے ہیں کہ تین فر ض ہیں لہذا جناب سے عرض ہے کہ کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نکا ح میں خطبہ ایجاب وقبول کم سے کم دو گواہ اور مہر ضروری چیزیں ہیں۔
ایجاب وقبول کے سوا تو نکاح منعقد ہی نہیں ہوتا۔ اصل یہ دو فرض ہیں۔ باقی حصہ مسنون ہے۔ اس کے سوا بھی منعقد ہوجائے گا۔ ہاں خلاف سنت ہوگا۔ بلکہ ہاں ایک حدیث سے جب کہ ایک عورت نے آپﷺ کو اپنے نکاح کےلئے کہا اور آپﷺ کوضرورت نہ تھی تو ایک شخص کو آپ ﷺنے ان سے نکاح کردیا۔ صحیح بخاری وغیرہ اس میں خطبہ کا بھی زکر نہیں۔ ہاں اور حدیثیوں میں خطبہ ضرور ہے۔ سنت ہوا فرض نہ ہوا اور مہر فرض بصورت عدم زکر بھی لازم ہوگا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب