سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(398) کیا رمضان میں مرنے والا بلا تاخیر جنت میں جاتا ہے

  • 6951
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1993

سوال

(398) کیا رمضان میں مرنے والا بلا تاخیر جنت میں جاتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان میں مرنے والا بلا تاخیر جنت میں جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنت اور دوزخ کے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے ایک واضع معیار بیان کردیا ہے اور وہ یہ کہ آپ ایمان والے ہوں، آپ اچھا عمل کرنے والے ہوں، آپکا روزِ آخرت پر ایمان ہو،اب اس معیار پر جو پورا اترے گا وہ جنت میں جائے گا، جو اس پر پورا نہیں اترتا اسکے لئے رمضان کا مہینہ کچھ نہیں کرسکتا، یہ مہینے تو اللہ تعالیٰ نے اس لئے مقرر کئے ہیں تاکہ آپ ان میں اچھے عمل کر کے خود کو جنت کا مستحق بنا لیں۔

حساب وکتاب کے بغیر صرف وہی لوگ جنت میں جائیں گے ،جن کا تذکرہ اس حدیث مبارکہ میں کیا گیا ہے۔

«هم الذين لا يسترقون، ولا يكتوون، ولا يتطيرون، وعلى ربهم يتوكلون»

جو دم نہیں کرواتے،داغ نہیں لگواتے ،بد فالی نہیں لیتے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

(فضيلة الشيخ محمد بن عثيمين رحمه الله . فتاوى إسلامية" (2/162)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے