السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پھوپھیرے بھائی کی لڑکی حقیقی بھتیجی جیسی ہے یا نہیں؟ اور غیر محرم ہے یا محرم اس کے ساتھ شادی کرنی جائز ہے یا نہیں۔ قرآن وحدیث اور فقہ سے محقق جوابدیں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصل پھوپھیری بہن ہو تو وہ بھی محرم نہیں۔ اس سے بھی شادی کرنی درست ہے۔ چہ جایئکہ اس سے کم درجہ پھوپھیرے بھائی کی لڑکی سے تو بلا اختلاف واوعتراض نکاح جائز ہے۔ نہ وہ محرم ہے نہ وہ حقیقی بھتیجی جیسی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب