سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(326) اس صورت میں زینب کی لڑکیوں کا نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟

  • 6934
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1167

سوال

(326) اس صورت میں زینب کی لڑکیوں کا نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو بہنیں ہیں ایک کانام ہندہ دوسری کا نام زینب ہے۔ ہندہ کا ایک لڑکا زید اور زینب کی لڑکی ہندہ نے زینب کی لڑکی کو ایک دن میں ایک دفعہ دودھ پلایا۔ کیونکہ زینب گھر نہ تھی۔ اور لڑکی قریب المرگ ہوگئی۔ اسی طرح زینب نے ہندہ کے لڑکے زید کوبھی دودھ پلایا۔ کیونکہ ہندہ گھر نہ تھی۔ اور ہندہ کا لڑکا زید فوت ہوگیا ہے۔ اور ہندہ کے گھر اس لڑکے کے فوت ہوجانے کے بعد خداوندکریم نے دو فرزند دیئے اور ہندہ اپنی ہمشیر زینب سے اپنے لڑکے کےلئے اس کی لڑکیوں کا رشتہ طلب کرتی ہے۔ ااور زینب کی اس لڑکی کے سوائے تین اور لڑکیاں ہیں۔ جس لڑکے نے دودھ پیا ہے۔ وہ فوت ہوگیا ہے۔ اور زینب کی لڑکی جس نے ہندہ کا دودھ پیا تھا حیات ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہند ہ کے دوسرے لڑکوں کے ساتھ زینب کی لڑکیوں کا نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن لڑکوں نے خالہ کا دودھ نہیں پیا۔ ان کا نکاح خالہ کی لڑکیوں سے درست ہے ۔ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ﴿٢٣سورة النساء....

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 321

محدث فتویٰ

تبصرے