السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مہر نکاح کے وقت اسی وقت ادا کرے۔ یا کہ پیچھے ادا کرنے سے ہوگا۔ جیسے اللہ ورسول ﷺ کا حکم ہو تحریر فرمادیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مہر نکاح ہوتے ہی واجب الادا ہوجاتا ہے۔ توفیق ہو تو ادا کردے۔ نہ ہو تو قرض رہے گا۔ پیچھے ادا کردے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب