سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(308) اپنی بیوی کا نوپاسہ

  • 6916
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 847

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے اپنی عورت کا نوپاسہ کیا لوگوں کو دعوت دے کرطعام نوش کرایا بکر نے اس پراعتراض کیا کہ یہ بدعت ہے زید کہتا ہے کہ بدعت نہیں ہے۔ یہ شکریہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اولاد کی صورت دکھلائی ہے اس لئے شکریہ کیا بدعت کیوں ہوئی آیا یہ فعل زمانہ میں رسول للہ ﷺ کے یا عہد خلافت میں ہوا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرع میں بچہ کی پیدائش پر ایک ہی تقریب آئی ہے۔ جس کا نام عقیقہ ہے۔ نوماسہ کی کوئی دعوت نہیں بلکہ محض رسم ہے۔ نہ زمانہ رسالت ﷺ میں اس کا ثبوت ہے۔ نہ زمانہ خلافت میں اس کا رواج  (اہلحدیث امرتسر ص 10 22 زی الحجہ 1343ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 313

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ