السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
متعہ کی حرمت کس طرح ہوئی آیا ترمذی کی احادیث براہ راست پیغمبر ﷺ تک پہنچتی ہیں۔ کہ انہوں نے ممانعت کا حکم دیا تھا۔ کیا خلیفہ اول کے وقت میں ان کی اجازت سے متعہ رائج رہا۔ ؟جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے متعہ بند کیا ہے یہ کیا بات ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شیعہ سنی متفق علیہ حدیث (عن علی) سے متعہ منسوخ ہے ملاحظہ ہو ترمذی سنیہ اور تہذیب شیعہ خلیفہ اول کے وقت جاری نہیں ہوا۔ خلیفہ ثانی نے حرام نہیں کیا تھا۔ بلک اظہار حرمت فرمایا تھا۔ حرمت اور اظہار حرمت میں فرق ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب