سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(302) کیا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا کوئی ایسا مستند قول ہے..الخ

  • 6910
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1025

سوال

(302) کیا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا کوئی ایسا مستند قول ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کا کوئی ایسا مستند قول ہے۔ کہ اگر کوئی شخص 3 یا 4 سال تک نہ آنے دے۔ تو اس کی عدم موجودگی میں جو لڑکا پیدا ہوگا۔ تو وہ اصلی خاوند کا متصور ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ قول تو مجھے معلوم نہیں البتہ در مختار میں یوں مرقوم ہے۔ کہ مرد مشرق میں ہو اور عورت مغرب میں دونوں میں ایک جتنی مسافت ہو۔ اتنی دوری میں بوکالت دونوں کا نکاح ہوکر چھ ما ہ کے بعد عورت بچہ جنے تو اسی مشرقی خاوند کا ہوگا منصورہ کرامۃ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 310

محدث فتویٰ

تبصرے