سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) زید نے اپنی جہالت وغصہ کی حالت میں طلاق دے دی...

  • 6894
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1396

سوال

(291) زید نے اپنی جہالت وغصہ کی حالت میں طلاق دے دی...

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید بکر آپس میں حقیقی سلاد بہنوئی ہیں۔ اور دنوں کلکتہ میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ مگرایک روز ان دونوں میں کسی وجہ سے لڑائی ہوگئی۔ تو بکر نے زید سے کہا کہ تم ہمارے گھر آئو سگے تو مجھیں گے۔ اس پر زید نے کہا کہ ہم نے تمہاری بین کوجو ہمارے نکاح میں ہے طلاق دے دی۔ مگر یہ جملہ زید نے اپنی جہالت وغصہ کی حالت میں کہا حالانکہ زید کو اپنی بیوی سے کوئی غصہ نہیں ہے۔ اور بیوی بھی اپنے میکے میں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ طلاق واقع ہوگئی۔ اگر واقعہ ہوگئی تو رجوع کرنے کی کیا صورت ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طلاق رجعی وااقع ہوگئی۔ عدت کے اندر اندررجوع کسکتا ہے۔ رجوع کی صوت یہ ہے کہ عورت کواپنی منکو حہ کی طرح ہاتھ لگادے یا زبانی کہہ دے۔ کہ میں نے طلاق سے رجوع کیا اور اگر عورت سامنے نہیں تو دو گواہوں کے سامنے ایسا کہہ دے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 297

محدث فتویٰ

تبصرے