سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) شوہر کا طلاق دینا اور بیوی کا طلاق سے منکر ہونا

  • 6893
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1389

سوال

(290) شوہر کا طلاق دینا اور بیوی کا طلاق سے منکر ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید بکر کو کہتا ہے کہ تم نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ اور پھر اپنے مکان میں بیوی مذکورہ کو رکھا ہے۔ اور بی بی مذکورہ سے دریافت کیا گیا۔ تو اس نے جواب دیا کہ میرے شوہر نے مجھے ہرگز طلاق نہیں دی۔ اب سوال یہ ہے کہ زید پر ازروئے شریعت کون سی حد جاری ہو۔ (نور محمد گونڑی شا ہ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میاں بیوی طلاق سے منکر ہوں۔ تو گواہ پورے نصاب میں ہونے چاہییں۔ کم سے کم دو معتبر صادق القول ہوں۔  تو طلاق سمجھی جائے گی ورنہ نہیں۔ صورت مرقومہ میں حد کا حکم کسی پر نہیں لگایا جاسکتا۔ کیونکہ گواہ کا بیان اس کی زبانی نہیں سنانہ تحریر ی پہنچا ہے۔ اور نہ اس کی نیت کاعلم ہے۔ (اہلحدیث 12 ستمبر 1930ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 297

محدث فتویٰ

تبصرے