سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(289) قربانی کے گوشت کو ولیمہ میں استعمال کرنا؟

  • 6892
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1143

سوال

(289) قربانی کے گوشت کو ولیمہ میں استعمال کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تاریخ 8 زی الحجہ کو نکاح ہوا چوتھے دن قربانی کا گوشت دعوت ولیمہ میں خرچ کیاگیا کیا قربانی ادا ہوگئی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک شخص نذر ما نے کے میں جنوری کی پہلی تاریخ کو روزہ رکھوںگا۔ مگر اس روز رمضان کا چاند ہونے سے غرہ رمضان بھی ہے۔ تو صاحب نظر روزہ رکھے۔ دونوں ادا ہوجایئں گے۔ ان شاء اللہ اسی طرح صورت مذکورہ میں مگر نیت نیک ہو۔

شرفیہ

امید جواز کی ہے۔ مگر بشرط ادائے حق مساکین وغیرہ (ابوسعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 296

محدث فتویٰ

تبصرے