سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(286) کیا برات کی دعوت کرنا مسنون ہے؟

  • 6887
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1422

سوال

(286) کیا برات کی دعوت کرنا مسنون ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس طرح دعوت ولیمہ سنت ہے۔ کیا برات کی دعوت جو بیٹی والا کرنا ہے۔ وہ مسنونہ ہے۔ اگر کوئی قوم برات کی دعوت کو بوجہ گرانی اور اقتصادی حالات کے پیش نظر بند کردے۔ تو کوئی شرع حرج نہیں ہوگا۔ (عبد الستار دہلی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناکح کے ساتھ چند آدمیوں کا آنا اور کھانا بھی کھانا ثابت ہے۔ مگر ایسا نہ ہونا چاہیے۔ کہ لڑکی والے پردبائو ڈال کر دعوت لی جائے۔ جیسا کہ آج کل رواج ہورہا ہے۔ یہ شریعت کے علاوہ اخلاق کے بھی خلاف ہے۔ قرآن مجید میں کل نفقات ناکح پر ڈالے گئے ہیں۔ جیسا کہ ارشاد ہے۔ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ لڑکی والا ناکح کے ہمراہیوں کو بطور خاطر تواضع شربت دودھ وغیرہ پیش کرے۔ تو جائز ہے۔ مگر ا تنا نہ ہو جس سے اس پر بوجھ پڑے۔ (اخبار اہلحدیث امرتسر 24 زیقعدہ 1361ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 291

محدث فتویٰ

تبصرے