السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا انبیاء امر ہو تے ہیں یا ان کی پیدائش بھی ہماری جیسی ہوتی ہے؟کیونکہ شعیہ کا عقیدہ ہے کہ انبیاء ہماری طرح پیدا نہیں ہوتے، بلکہ خدا کاحکم ہوتا ہے اور حمل ہو جاتا ہے۔ اس پر قرآن و حدیث سے کیا شواہد ملتے ہیں۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!قرآن وحدیث سے ایسی کوئی دلیل نہیں ملتی کہ انبیاء کرام کی پیدائش عام فطرتی طریقے سے ہٹ کرکسی مخصوص طریقے پر ہوتی ہے۔ صرف سیدنا عیسی بن مریم باپ کے بغیر پیدا ہوئے ہیں ،جن کا تذکرہ قرآن مجید میں موجود ہے۔ ان کے علاوہ کسی دوسرے نبی کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں ملتی۔ شیعہ نے یہ عقیدہ اپنے مخصوص مسائل کی تائید کے لئے گھڑلیا ہوگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 2 |