سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(280) ماموں کی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟

  • 6872
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 960

سوال

(280) ماموں کی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نامی کے ماموں کی لڑکی ہے۔ جس نے زید کی ماں کا دودھ پیا ہے۔ اگراس کا نکاح زید سے کردیاجائے تو کیا نکاح جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں لڑکی ذید کی ہمشیرہ ہے اس لئے نکاح ناجائز ہے۔ بحم قرآن مجید وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ ﴿٢٣سورة النساء....(اہلحدیث امرتسر 3 زی الحجہ 1336 ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 281

محدث فتویٰ

تبصرے