سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(279) بچے پیدانہ ہونے کی دوائی استعمال کرنا جائز ہے؟

  • 6871
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1999

سوال

(279) بچے پیدانہ ہونے کی دوائی استعمال کرنا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کی عمر تقریباً 37 سال کی ہے۔ شادی کی قریبا 22 سال ہوئے اس عرصہ میں عورت کو 13 بچے ہوئے۔ اب عورت حاملہ ہے۔ یہ عمل تولد ہوجانے کے بعدبچے پیدانہ ہونے کی دوائی استعمال کرسکتی ہے۔ عورت کی حالت بہت کمزور ہے۔ اگردوا مذکور استعمال کرنی ناجائز ہے تو کیا عورت اپنے شوہرسے جدا رہ سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بچہ گرانے یا بچے کی پیدائش روکنے سے حدیثوں میں منع آیا ہے۔ بوجہ عذر خاوند سے جدا رہ سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 281

محدث فتویٰ

تبصرے