السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے نکاح کیا سو روپیہ مہر لکھ دیا۔ اور سو روپیہ کا زیورڈالا۔ اب ذیور کا مالک کون ہے۔ عورت ہے یا مرد؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زیور اگر محض کے عوض دیا ہے۔ تو یقینا عورت کی ملکیت ہے۔ اور اگر بغیر ہبہ کے دیا ہے تو بھی عورت کا ہے۔ اوراگر مستعار بفرض زینت دیا ہے تو مرد کا ہے۔ مگر مہر بزمہ مرد فرض ہے أَن تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا ﴿٢٢٩﴾سورة البقرة....
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب