السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کا ہندہ سے ناجائز تعلق تھا۔ کچھ مدت بعد ہندہ کے خاوند نے اس کو چھوڑدیا عدت گزارنے کے بعد زید ہندہ سے نکاح کرسکتی ہے ؟(سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعد عدت ہندہ زید سے نکاح کرسکتی ہے۔ بحکم حدیث
التائب من ذنب كمن لا ذنب له (اہلحدیث جلد 44 نمبر 14)
یہ جب ہے کہ دونوں تائب ہوجایئں۔ ورنہ الخبيثات للخبيثين پر عمل ہوگا۔
(ابو سعید شرف الدین دہلوی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب