سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(254) ایک شخص ایک عورت خریدا لونڈی کے طریقے پرلیکن نکاح نہیں کرتا..الخ

  • 6846
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 1440

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص ایک عورت خریدا لونڈی کے طریقے پرلیکن نکاح نہیں کرتا بغیر نکاح اپنے کام میں لاتا ہے وہ کہتا ہے کہ لونڈی خریدی ہوئی ہے تو کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آج کل لونڈی کوئی نہیں یہ عورتیں  تمام آذاد ہیں۔  اور  آذاد کوغلام بنانا موجب لعنت ہے۔ شخص مذکورہ بغیر نکاح کے ملاپ کرتا ہے۔ تو زانی ہے۔

(نوٹ)واضح رہے کہ آجکل جو عورتیں فروخت کی جاتی ہیں۔ یہ قانونا وشرعا ناجائز ہے۔ (اخبار  اہلحدیث امرتسر یکم ستمبر 1939ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 202

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ