سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) غیر تجارتی اور غیر مستعمل زمین کی زکوة کا حکم

  • 6823
  • تاریخ اشاعت : 2013-09-09
  • مشاہدات : 593

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زمین جو خرید کر چھوڑدی گئی ہو،کیا اس پر زکوٰۃ ادا کر نا فرض ہے یا نہیں- نہ استعمال میں ہے اور نہ تجارت کے لئے ہے۔؟ قران و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی زمین پر کوئی زکوة نہیں ہے، کیونکہ زکوة زرعی زمین کی آمدن پر اور تجارتی زمین کی قیمت پر ہوتی ہے ،اور آپ کی یہ زمین نہ تو استعمال میں ہے،جس سے زراعت پیدا ہو، اور بقول آپ کے نہ ہی تجارتی مقصد سے لی گئی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ