سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(267) گھر میں عورت کے اعتکاف کا حکم

  • 6820
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2543

سوال

(267) گھر میں عورت کے اعتکاف کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان میں بعض عورتیں گھر پر ایک جگہ متعین کرکے اعتکاف کے لئے بیٹھ جاتی ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ میں نے سنا تھا کہ اعتکاف کے لئے مسجد شرط ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اعتکاف صرف مسجد میں ہوتا ہے، گھر میں نہیں ہوتا ہے۔ مسجد کے علاوہ کہیں بھی اعتکاف کرنا صحیح نہيں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

’’ جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو تو عورتوں سے مباشرت نہ کرو ‘‘ البقرة ( 187 ) ۔

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی نے مغنی میں کہا ہے :

عورت کے لیے ہر مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہے ، اس مسجد میں نماز باجماعت نماز کی شرط نہيں ، کیونکہ اس پر نماز باجماعت واجب نہيں ، امام شافعی رحمہ اللہ تعالی کا مسلک یہی ہے ۔

دیکھیں المغنی لابن قدامہ المقدسی ( 4 / 464 ) ۔

عورت کے لیے گھرمیں اعتکاف کرنا جا‏ئزنہيں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

’’ مسجدمیں اعتکاف کرنے کی حالت میں  ۔‘‘

اور اس لیے بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت طلب کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی ۔ ا ھـ

امام نووی رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب " المجموع " میں کہا ہے :

مرد اور عورت کے لیے مسجد کے علاوہ کہیں اور اعتکاف کرنا صحیح نہيں ۔ اھـ

دیکھیں : المجموع للنووی ( 6 / 480 ) ۔

اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی نے بھی الشرح الممتع میں یہی قول اختیار کیا ہے ۔ دیکھیں الشرح الممتع ( 6 / 513 ) ۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے