سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(266) کیا نماز تراویح کی جماعت اور جمع قرآن بدعات ہیں

  • 6819
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2075

سوال

(266) کیا نماز تراویح کی جماعت اور جمع قرآن بدعات ہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگوں کو جب بدعات سے روکا جاتا ہے تو عام طور پر انکا جواب یہ ہوتا ہے کہ رمضان کی تراویح اور قرآن کو ایک جگہ جمع کرنا بدعت نہیں ہے۔؟ایسے لوگوں کو کیا جواب دیا جانا چاہئے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بدعتی لوگوں کو سمجھانے کے لئے بدعات کی ممانعت میں وارد احادیث مبارکہ سنائی جائیں۔ نبی کریم نے فرمایا۔

« وإياكم ومحدثات الأمور ؛ فإن كل محدثة بدعة ، وكل بدعة ضلالة » أخرجه أبو داود (4067)

" تم نئے نئے كام ايجاد كرنے سے بچو؛ كيونكہ ہر نيا كام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہى ہے "

نبی کریم نے فرمایا۔

«إن أصدق الحديث كتاب الله ، وأحسن الهدي هدي محمد ، وشر الأمور محدثاتها ، وكل محدثة بدعة ، وكل بدعة ضلالة ، وكل ضلالة في النار » أخرجه بهذا اللفظ النسائي في سننه (3/188)

" يقينا سب سے زيادہ سچى بات كتاب اللہ ہے، اور سب سے احسن اور بہتر طريقہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم كا ہے، اور سب سے برے امور اس كے نئے ايجاد كردہ ہيں، اور ہر نيا ايجاد كردہ كام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہى ہے، اور ہر گمراہى آگ ميں ہے "

نبی کریم نے فرمایا۔

«من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد » أخرجه البخاري (2697) ومسلم (1718)

" جس كسى نے بھى ہمارے اس امر ( دين ) ميں كوئى نئى چيز ايجاد كى جو اس ميں سے نہ ہو تو وہ مردود ہے "

اس کے باوجود بھی اگر کوئی آدمی نہیں سمجھتا تو یاد رکھیں کہ ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر چلا دیتا ہے۔

باقی رہا نماز تراویح کی جماعت اور قرآن مجید جمع کرنے کا مسئلہ تو یہ بدعت نہیں ہے،کیونکہ تین دن تک نماز تراویح کی جماعت اور عہد نبوی میں قرآن مجید کو جمع کرنے کا معاملہ خود نبی کریم سے بھی ثابت ہے،اور ہر وہ چیز جو نبی کریم سے ثابت ہو وبدعت نہیں ہو سکتی۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے