سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) چند فقہی اصطلاحات کی وضاحت

  • 6815
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 4433

سوال

(262) چند فقہی اصطلاحات کی وضاحت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میراسوال یہ ہے کہ سنّت، مستحب اور نفل میں کیا فرق ہے ،اسی طرح واجب اور فرض میں کیافرق ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کیاان اصطلاحات کواستعمال کرنا تقلید کہلاتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت ،مستحب اور نفل ایک ہی چیز کے تین نام ہیں۔یعنی ہر وہ عمل جس کا شارع نے حکم دیا ہو ،لیکن اس کی تاکید نہ فرمائی ہو۔

فرض اور واجب میں جمہور اہل علم کے ہاں کوئی فرق نہیں ہے۔صرف احناف فرق کرتے ہیں۔احناف کے ہاں ہر وہ حکم جو قطعی ذریعہ سے حاصل ہو وہ فرض ہے اور جو ظنی ذریعہ سے حاصل ہو ہو واجب ہے۔

نہیں! ان اصطلاحات کو استعمال کرنا تقلید نہیں ہے،یہ اصطلاحات اہل علم ہی استعمال کرتے ہیں اور وہ اپنے اجتہاد سے ان کا نفاذ کرتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے