السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا ایک پڑوسی ہے مجھے مجبور کردیا ہے کہتا ہے کہ اپنے انٹرنیٹ کے کنیکشن سے مجھے بھی ایک کنیکشن دے دو،لیکن اس پر کوئی اعتبار نہیں پتہ نہیں وہ اس پر کیا دیکھے گا۔ تو کیا میں اسکو اپنے ساتھ انٹرنیٹ کنیکشن میں شامل کر سکتا ہو؟وہ جو اس پر فلمیں وغیرہ دیکھے گا ،تو میں اسکے گناہ میں اسکے ساتھ شریک ہوگا یا نہیں؟ پلیز حدیث نبویؐ کے رو سے جواب دیں۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر آپ کو واقعی یقین ہے کہ آپ کا وہ پڑوسی انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی مواد دیکھے گا تو اس کے ساتھ تعاون نہ کریں۔ورنہ آپ بھی تعاون کے سبب برابر کے مجرم ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ وَالتَّقوى وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدونِ...٢﴾... سورة المائدة
تم نیکی اور تقوی پر ایک دوسرے سے تعاون کرو،جبکہ گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 2 |