السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عید کے دن تسلسل سے تین بار معانقہ کرنے کی کیا حکمت ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!عید کے دن عید ملنے کے لئے معانقہ کرنا،لوگوں کی عادت ہے ،لوگ یہ کام عبادت سمجھ کر نہیں کرتے ،بلکہ ایک دوسرے کے احترام اور خوشی کے اظہار کے طور پر کرتے ہیں۔ لہذا اس میں اصل اباحت ہے۔ باقی رہا ایک بار یا تین بار ملنے کا معاملہ تو یہ لوگوں کی باہمی محبت پر مبنی ہوتا ہے ،جو آدمی زیادہ قریب ہو، اسے ایک سے زائد بار ملنے کی کوشش کی جاتی ہے اور جو قریبی نہ ہو اس سے سر سری سا مل لیا جاتا ہے۔ شیخ صالح العثیمین کا یہی موقف ہے۔ "مجموع فتاوى ابن عثيمين" (16/208-210 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 2 |