سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(245) مسنون خطبہ نکاح کے بغیر نکاح کا حکم

  • 6798
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2482

سوال

(245) مسنون خطبہ نکاح کے بغیر نکاح کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارانکاح قرآن کی کچھ سورتوں، درود شریف اور دعا کے ساتھ پڑھا یا گیا، اورمسنون خطبہ نکاح نہیں پڑھایا گیا، کیا ہمارا نکاح صحیح ہے یا پھر دوبارہ سے نکاح پڑھنے کی ضرورت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کا نکاح کرتے وقت ،نکاح کے ارکان مثلا ولی، دو عادل گواہان ،حق مہر ،ایجاب و قبول وغیرہ موجود تھے تو آپ کا نکاح درست ہے ،اس میں شک کرنے اور اسے دوبارہ پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 


تبصرے