السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یوگا کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!یوگا جسم کی مختلف ورزشوں پر مشتمل ایک کھیل ہے ،جسے ہندو جسمانی صحت کے لئے نہایت مفید قرار دیتے ہیں۔ اس کا کوئی طبی فائدہ ہے یا نہیں ،لیکن وقت کا ضیاع ضرور ہے اور بالکل فضول اور بیکار کام ہے۔جو کسی بھی مسلمان کے شایان شان نہیں ہے۔ ابھی حال ہی میں ملائیشیا میں یوگا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ملائیشیا کی نیشنل فتوی کونسل نے فتوی جاری کیاہے کہ یوگا کی مشق اسلام میں حرام ہے اور اس کی ممانعت کی گئی ہے جبکہ یوگا مشق کے ہندوانہ عنصر مسلمانوں کو گمراہ کرسکتے ہیں۔فتوی میں کہاگیاہے کہ یوگا میں جہاں جسمانی مشق کی جاتی ہے وہی اس میں عبادت اور دیگر رسوم بھی شامل ہیں جسے مسلمانوں کیلئے حرام قرار دیدیاگیاہے۔ یہ فتوی حال ہی میں اسلام اسٹڈیز کے لیکچرار کی جانب سے یوگا کے خلاف آواز بلند کرنے کے بعد سامنے آیاہے جس میں ان کا کہناتھاکہ یوگا مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے دور لیجاسکتاہے ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 2 |