سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) کیاجمہوریت شرک وکفرہے؟

  • 6793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1823

سوال

(240) کیاجمہوریت شرک وکفرہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاجمہوریت شرک وکفرہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہوریت اسلام کے بالمقابل کھڑا ایک مستقل نظام ہے،جس میں حقِ حاکمیت جمہور کو حاصل ہوتا ہے اور عوام اپنا حقِ حاکمیت ووٹ کے ذریعے سے اپنے نمائندے کو عطا کردیتے ہیں کہ یہ نمائندہ انکی جانب سے حکومت کرے۔

آپ جو اپنا حقِ حاکمیت دوسرے کو سپرد کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے آیا مجھے حقِ حاکمیت دیا گیا ہے یا کہ نہیں؟۔ اسلام میں حاکمیت کا حق صرف اللہ تعالی کو حاصل ہے اور اگر ہم اللہ کا کسی انسان کو تفویض کر دیں تو یہ شرک ہوتا ہے۔

اسلام میں اس جمہوریت کا کہیں وجود نہیں (لہٰذا یہ نظام کفر ہے) اور نہ ہی کوئی سلیم العقل آدمی اس کے اندر خیر تصور کرسکتا ہے ۔

شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے حجتہ اللہ البالغہ میں ﴿وَاِن تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فیِ الْاَرْض﴾ کی تشریح میں جمہوریت کا رد فرمایا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

تبصرے