کیا منہ بولی بہن کیساتھ نکاح کیاجاسکتاہے۔؟
اسلام میں منہ بولی بہن کا کوئی تصور نہیں ہے ، ایسی بہن پر آپ سے پردہ کرنا لازم ہے۔شریعت میں آپ کی بہن وہی ہے جو نسب سے یا رضاعت سے بہن بنی ہو۔ لہذا ایسی عورت کے ساتھ آپ نکاح کر سکتے ہیں ،اگر اس کے علاوہ کوئی حرمت موجود نہ ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب