سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) زید کی اہلیہ قضا کرگئی ایک مدت ہوگئی۔ اب پھر زید کوشش کرتا ہے..الخ

  • 6783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 749

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی اہلیہ قضا کرگئی ایک مدت ہوگئی۔  اب پھر زید کوشش کرتا ہے۔  مگر کامیابی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔  اور نہ کوئی امید ہے اب زید سے برداشت بھی نہیں ہوتا ہے اس  کا نفس بہت مائل ہے کہ کوئی ناجائز حرکت کرے۔ مگر خوف خدا بھی لاحق ہے۔ دوسرا گناہ کبیرہ ہوتا ہے۔ جس کو اللہ خود فرماتا ہے۔ ولاتقربوا الزناالخ ایسے نازک وقت میں زید کیا کرے۔ مطابق شرع شریف کے جواب ارسال  فرمایئں۔ (عبد الشکور از آسن سول)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی طور پر حکم ہے۔

وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ ۗ ﴿٣٣ سورة النور....

’’یعنی جو لوگ نکاح نہیں پاتے۔ وہ حتی المقدور بچتے رہیں۔ ‘‘

طبی طور پر بچنے کی یہ صورت ہے۔ کہ وہ سرد چیزوں مثلا کشنیز وغیرہ کا استعمال کرے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 190

محدث فتویٰ

 

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ